ساہیوال:‌ہوٹل میں رنگ رلیاں مناتے 4 جوڑے گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ )سٹی پولیس کا ایک ہوٹل پر کامیاب چھاپہ‘ 4خوا تین سمیت 8افراد گرفتار ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی آصف سرور رانا کو اطلاع ملی کہ جو گی چوک کے قریب اے ون ہوٹل کے مختلف کمروں میں مردوخوا تین رنگ رلیاں منارہے ہیں جس پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا ور مختلف کمروں سے لیاقت ‘کوثر ‘افضل ‘شہناز ‘سلیم ‘فضلیت ‘نعمان اور ارم کو گرفتار کرلیا۔ دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے نقدی وموبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ بعدازاں تھانہ سٹی میں سفارشیوں کی لائنیں لگ گئیں اور مختلف بااثر افراد پولیس کو بھاری رقم کی آفرز کرتے رہے لیکن پولیس نے تما م آفرز ٹھکرا دیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں