ساہیوال: اوباش کی نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک 68/4Rمیں وقار نامی اوباش نوجوان نے نویں جماعت کی طالبہ( آ) کی عزت لوٹ لی. مقدمہ درج ،ملزم فرار ہوگیا ۔
واقعہ کے مطابق (ظ)کی بیٹی طالبہ(آ) گھر پر تھی کہ زمیندار کا بیٹا وقار امین زبر دستی گھر میں گھس آیا اور پستول دکھا کر آبرو ریزی کی. بچی کے شور پر ملزم بھاگ گیا ۔پولیس نور شاہ نے مقدمہ 376ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔با اثر ملزم کو مقامی ایم پی اے کی حمایت حاصل ہے اور پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے حر کت میں نہیں آئی بلکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد کارروائی کر نے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں