ساہیوال: پولیس اہل کار کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ

ساہیوال( بیورورپورٹ)ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق جوگی چوک میں ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شرافت علی اپنی ڈیوٹی دے رہاتھا کہ اس دوران موٹرسائیکل نمبری 5276/SLL پر مقدس نامی شخص غفلت اور لاپرواہی سے آرہاتھا جس پر مذکورہ اے ایس آئی نے اسے روکا تو مقدس طیش میںآگیا اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس تھانہ سٹی نے اے ایس آئی کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف زیر دفعات 186/506/279ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں