آج معین اختر کی ساتویں برسی ہے

کراچی: دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور کمپیئر معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔
معین اختر کو فن کا ایک دور قرار دیا جاتا ہے.انھوں نے فن کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منویا۔ 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھا، کیونکہ فلم ہو ٹی وی یا پھر اسٹیج ڈرامہ، انہوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ معین اختر کو جہاں اہم شخصیات کے انداز کی نقالی پر ملکہ حاصل تھا وہیں انہوں نے ٹی وی پرشائقین کو مزاح کے ایک نئے انداز سے بھی متعارف کروایا .معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں میں ’روزی‘، ’انتظار فرمائیے‘، ’بندر روڈ سے کیماڑی‘، آ’نگن ٹیڑھا‘، ’اسٹوڈیو ڈھائی‘، ’اسٹوڈیو پونے تین‘، ’یس سر نوسر ‘اور’عید ٹرین‘ شامل ہیں۔ ڈرامہ ’روزی‘ میں ان کا کردار شاید ناقابل فراموش قرار دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں