ساہیوال:‌سی ای او ایجوکیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ

ساہیوال( بیورورپورٹ) سی ای او ایجوکیشن ساہیوال کی افسر شاہی ‘پانچویں اور آٹھویں کلاس کے طلباء وطالبات انعام کیلئے 3گھنٹے مہمان خصوصی کی آمد کے انتظار میں بیٹھے رہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام امسال پانچویں اور آٹھویں کلاس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات دینے کیلئے کمپر ی ہنسو سکول میں تقریب رکھی گئی جس کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ساہیوال ریاض احمد خاں تھے. تقریب کے لئے دور دراز سے معصوم طلبا وطالبات کو صبح 9بجے سے قبل سکول لاکر ہال میں بٹھادیاگیاحالانکہ تقریب کا وقت ساڑھے9بجے مقرر تھا۔ کمپری ہنسو سکول کے پرنسپل نے ہال میں موجود کرسیاں پر کرنے کے لئے سکول کی مختلف کلاسوںکے طلباء کو بھی ہال میں بٹھادیا جبکہ موصوف مہمان خصوصی ساڑھے11بجے تک تشریف نہ لائے اور طلباو طالبات اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے اساتذہ انتظار کی سولی پر لٹکتے رہے۔ طویل انتظار کے بعدکمپری ہنسو سکول کے طلباء واپس کلاسوں میں چلے گئے لیکن باہر سے آنے والے مہمان خصوصی کے طویل انتظار پر مجبور رہے۔ اساتذہ اور والدین نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے ایجوکیشن افسران کے رویے کا نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں