پاکستان ون ڈے کپ کا آغاز 25 اپریل کو ہوگا

لاہور(ویب نیوز )پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ 25اپریل سے فیصل آباد میں سجے گا شریک پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔دورہ انگلینڈ کیلیے ان فٹ قرار پانے والے شان مسعود خیبرپختونخوا کے نائب کپتان ہونگے،سندھ کی ٹیم میں فواد عالم کی موجودگی کے باوجود قیادت راولپنڈی کے عمرامین کو سونپ دی گئی۔ ایونٹ میں پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں شریک ہوں گی، تمام 50 اوورز کے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، افتتاحی مقابلہ پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائیگا، پانچوں ٹیمیں 4،4 میچز کھیلیں گے جس کے بعد ٹاپ 2 سائیڈز6 مئی کو فائنل میں مقابل ہوںگی

اپنا تبصرہ بھیجیں