عام انتخابات، ڈی سی اور پولیس افسران کے تبادلوں کا فیصلہ

اسلام آبا د(ویب نیوز ) الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل تمام صوبوں کے انتظامی افسران کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جس میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ (ڈی ایم جی) اور پولیس سروس گروپ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق انتحابات سے پہلے ڈی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کے علاوہ پولیس افسران کا ٹرانسفر کیا جائے گا اور دو سال سے زائد عصہ سے ایک علاقے میں‌تعینات افسران کو دیگر مقامات پر تبدیل کیا جائے گا. تعیناتیاں اپنے آبائی شہر میں نہیں کی جائیں گی.الیکشن کمیشن نے سیاسی وابستگی اور غلط ریکارڈ رکھنے والے افسران سے متعلق بھی فہرست طلب کی گئی ہے، انتخابات میں سیاسی وابستگی اور ریکارڈ مدنظر رکھ کر افسران تعینات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں