” ڈیڑھ لاکھ روپے کا ایک کیلا“

لندن(ویب نیوز)برطانوی سپر مارکیٹ ایزڈا کی جانب سے ایک آن لائن آرڈر میں غلطی کی وجہ سے ایک خاتون کو صرف ایک کیلا خریدنا مہنگا پڑ گیا. ایک کیلے کی قیمت 930 پاؤنڈ چارج کرلی گئی۔برطانوی شہر ناٹنگھم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بابی گورڈن کا کہنا ہےکہ وہ ایزڈا نامی سپر مارکیٹ میں اپنی ایک کیلے کی خریداری پر آنے والے بل پر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ایک کیلے کے لیے 11 پینس کی جگہ 930.11 پاؤنڈ چارج کیے گئے تھے۔ان کی کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈیپارٹمنٹ نے کیلے کی قیمت ادائیگی روک دی اور ان سے فوری رابطہ کیا تاہم بابی گورڈن نے کہاکہ سپر مارکیٹ ایزڈا نے اس کمپیوٹر کی غلطی کے لیے معافی مانگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں