ساہیوال: ٹرالی کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

ساہیوال (بیورورپورٹ ) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی سائیکل سے ٹکر 13سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق اڈہ نورشاہ کا رہائشی لیاقت علی کا 13سالہ بیٹا بابر علی سائیکل پر اڈہ نورشاہ جارہا تھا کہ تیزرفتار نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے سائیکل سوار بچے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں