چئیر مین سینیٹ منتخب کروانے میں بگ باس کا ہاتھ تھا: سراج الحق

لاہور(ویب نیوز) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے موقع پر ووٹ مانگتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے امیدوارکوووٹ دینے کے لیے اوپر سے آرڈر آیا ہے۔منصورہ میں اجمتماع سے خطاب کے دوران سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ خریدنے والےمجرم ہیں، اس جرم کے بعد دیکھ لینا چاہیئے کہ سینیٹ جائز ہے یا ناجائز . منتخب ہونے وار کروانے والوں کی اکثریت کرپشن کے مہارت رکھتی ہے. ان کے خلاف بڑے آپریشن کی ضرورت ہے۔سراج الحق نے انکشاف کیا کہ چیئرمین سینٹ کے ووٹ کے لئے پی ٹی آئی نے کہا تھا بلوچستان کے امیدوارکوووٹ دینے کے لیے اوپر سے آرڈر آیا ہے جب کہ سینیٹ انتخاب کے بعد عمران خان کے بجائے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگے۔
امیر جماعت اسلامی نے چیف جسٹس کی جانب سے وی آئی پیز سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے کوسراہتے ہوئے کہا کہ پشاورکے موجودہ حالات کے ذمہ دار وزیراعلی پرویز خٹک ہیں ، میٹرو کی دوڑ نے سرسبز پشاورکو کھنڈرات میں بدل دیا، چیف جسٹس دوسال پہلے وہاں کا دورہ کرتے تو پشاورمنفرد نظرآتا۔ انہوں نے کہا ستر سالوں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے نام سے حکومت کرنے والے ان حالات کے ذمہ دار ہیں۔
پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سراج الحق (ن) لیگ کے اتحادی ہیں اس لیے ان کے لہجے میں (ن) لیگ بول رہی ہے، سراج الحق کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں