ساہیوال:‌جامعہ فریدیہ میں اجتماعی دعا 29 اپریل کو ہو گی

ساہیوال (بیورورپورٹ ) جامعہ فریدیہ ساہیوال کا 57واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و اجتماعی دعاکی تقریبات 28۔29؍ اپریل 2018ء کو منعقد ہو گی جس کے انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس زیر صدارت نائب مہتمم علامہ ڈاکٹر مفتی مظہر فرید شاہ منعقد ہواجس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔تمام کارکنان نے ملک کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مہمانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا پر خلوص عزم کیا۔ اجلاس میں موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔اس سلسلہ میں ضلعی پولیس و انتظامیہ کے تعاون سے واک تھرو گیٹ سمیت سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ تقریبات میں ملکی و غیرملکی افراد ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ اجلاس کے آخر میں علامہ پیر ابوالنصر منظور احمد شاہ کی صحت کیلئے دعا بھی کی جو آپریشن کی وجہ سے علیل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں