ساہیوال:‌جیٹھ نے غیرت کے نام پر بھابی کو قتل کر دیا

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک 94نائن ایل میں غیرت کے نام پر جیٹھ نے بھابی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا ۔تفصیل کے مطابق رمضان کواپنے بھائی رب نواز کی بیوی فضیلہ بی بی پر شبک تھا کہ وہ بد کردار ہے اور اپنے کسی آشنا سے ملتی ہے جس پر اس نے فضیلہ بی بی کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی لیکن وہ باز نہ آئی اور گھر سے چلی گئی جب واپس آئی تو رمضان نے فضیلہ بی بی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا اور خود تھانے میں پیش ہو گیا ۔پولیس یوسف والہ نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ہے اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں