ساہیوال: حبیب ٹاؤن میں گوبر کے ڈھیر، شہری پریشان

ساہیوال (ایس این این)‌ساہیوال شہر میں سول ہسپتال کے سامنے واقع حبیب ٹاؤن میں گوبر کے ڈھیر ، ماحول آلودہ ہونے سے شہری پریشان ۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال ساہیوال کے سامنے واقع حبیب ٹاؤن میں جگہ جگہ بھینسوں کے گوبر اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں۔جس سے ڈینگی ، ملیریا اور دیگربیماریاں پھیل رھی ہیں۔یہاں گاؤں سے منتقل ہونے والے لوگوں نے بھینسیں پال رکھی ہیں جنھیں گلیوں اور چوراہوں میں باندھ دیا جاتا ہے. منع کرنے پر بھینسوں کے مالکان دھمکیوں‌پر اتر آتے ہیں ان لوگوں کی طرف سے گوبر گٹروں میں بھی بہایا جاتا ہےجس سے علاقے کا سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو رہا ہے۔علاقے کے مکینوں نے کمشنر اور میئر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ گوبر کو فوری طور پہ اٹھوایا جائے۔اور شہر کے گلی محلوں سے بھینسوں کے فارم ختم کروائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں