’’ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت کا عندیہ ‘‘

لاہور(ایس این این ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دینے کا عندیہ دے دیا۔لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے میری دیرینہ رفاقت ہے، میں انہیں نواز شریف کی بیٹی کا آڑڈر نہ ماننے کے لیے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دوں گا، مریم نواز کی اس کے سوا کوئی حیثیت نہیں کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہے، چوہدری نثار علی خان نے غیرت مندانہ اقدام کیا اور اسی بنیاد پر انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینا چاہتا ہوں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ استعمال کیا گیا ہے میں تمام پارٹیوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بکنے والے ارکان اسمبلی کے نام سامنے لائیں ،ہم نےضمیر بیچنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں ہم نیب سے ان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کریں گے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ مجھے ایک سینیٹر کو منتخب کرانے کیلیے 45 کروڑ روپے کی آفر ہوئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کتنا پیسہ چلتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں