ساہیوال(بیورورپورٹ)سابق کونسلر کے معذوربیٹے کو جان سے ماردینے کی نیت سے فائرنگ ‘معذور معجزانہ طور پر محفوظ رہا ‘ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلا ت کے مطابق سابق کونسلر ملک احسان بھولا کا معذور بیٹا احسن اپنے دوست کو محلہ فرید گنج میں ملنے گیا ۔ اس دوران حارث وغیرہ 4ملزمان نے معذور نوجوان کو زدوکوب کیا تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کی اور احسن معجزانہ طور پر محفوظ رہا اورگولی موٹرسائیکل کو جالگی ۔ ملزمان نے پرانی رنجش پر معذور نوجوان کو جان سے ماردینے کی نیت سے فائر کیا ۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملک احسان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے حارث سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفتیش جاری ہے ۔
