چیچہ وطنی: تاج محل انتظامیہ کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

چیچہ وطنی(ایس این این) فوڈ اتھارٹی کا جعلی انسپکٹر ہوٹل مالکان کو لوٹتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ تفصیل کے مطابق سمندری کا رہائشی محمد عثمان شبیر جعلی نے فوڈ انسپکٹر بن کر چیچہ وطنی کے مقامی ریسٹورنٹ تاج محل کی انتظامیہ سے غیر معیاری صفائی اور کھانے میں نقص نکالتے ہوئےایک لاکھ روپے طلب کیے۔ ہوٹل میں موجود کک کے میڈیکل چیک کرنے کے بعد ایک لاکھ سے 50ہزار کی ڈیمانڈ کی۔شک گذڑنے پر انتظامیہ نے ہوٹل مالک اور فوڈ اتھارٹی کے ساتھ رابطہ کیا ۔جس پرجعلی انسپکٹر عثمان شبیر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا ۔سیکورٹی گارڈ ز نے ملزم کا تعاقب کرکے جعلی اسےقریبی گاؤں سے پکڑ لیا۔ ملزم سےمختلف بنکس کی ڈپازٹ رسیدیں ، کارڈز،6 عدد سمز ،2 عدد موبائلز مختلف دکانداروں کی تصاویر اوردیگر سامان برآمد ہوا ۔

ہوٹل انتظامیہ نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو بلوا کر جعلی فوڈانسپکٹر کو پولیس کے حوالے کردیا. ذرائع کے مطابق ملزم چیچہ وطنی ، کمالیہ ، میاں چنوں ، کچا کھوہ، کسووال ، اقبال نگر اوردیگر شہروں میں جعلی فوڈ انسپکٹر بن کر دکانداروں کو لوٹتا رہا ہے ۔ملزم ایم ایس سی کمیسٹری ہے ۔پولیس نے جعل سازی کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بھیج دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں