ساہیوال: سالگرہ کی تقریب پر دوستوں میں فائرنگ، 1 زخمی

ساہیوال(ایس این این) ہائی سٹریٹ پر سالگرہ تقریب کے موقع پر دوستوں میں پھڈا جس کے بعد فائرنگ ایک راہگیر نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی خوف و ہراس کے باعث شہری پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 11بجے درجن سے زائد نوجوان ہائی سٹریٹ پر ٹینکی چوک کے قریب ایک فاسٹ فوڈ پوائنٹ کی بالائی منزل پر آئے اور اپنے دوست کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی ۔اس دوران ایک دو سرے سے مذاق پر پھڈا ہو گیا جس پر دونوں گروپوں کے نوجوان جناح سٹریٹ پر آگئے اور ایک دو سرے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایک گولی ایک نوجوان کی ٹانگ میں لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔ فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم کوئی بھی ملزم ابھی تک گرفتارنہیں ہو سکا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں