نواز شریف کو جیل ہوگی، انتخابات نومبر تک جا سکتے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد(ایس این این) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ میں اپنے اس موقف پر قائم ہوں کہ نواز شریف کو جیل ہو گی اور وہ جلد جیل جائیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کے آثار نظر آ رہے ہیں اس الیکشن کے پس منظر میں کوئی حادثہ نظر آ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن تاخیر سے ہوئے تونومبرتک بھی ہوسکتے ہیں لیکن چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے اور شفاف ہوں‌گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ احتساب عدالت کو ڈرانے اور دھمکانےکی کوشش ہے۔انھوں نے کہا کہ میں منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، پھر بھی میرے خلاف فیصلہ آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں