پانامہ کیس میں نا اہلی کے بعد سابق وزیر اعظم آئندہ چند روز میں کسی بھی وقت برطانیہ روانہ ہو سکتے ہیں . وہ اپنی بیٹٰی مریم کے ہمراہ اپنی زوجہ کی تیمار داری کے بہانے لندن جائیں گے. زرائع کے مطابق ریلی اور لاہور بار میں متنازعہ خطابات کے بعد ان کے قریبی لوگوں نے انھیں ملک سے باہر جانے کا مشورہ دیا ہے.سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستیں بھی زیر غور ہیں جس وجہ سے نواز شریف کسی بھی وقت ملک سے جا سکتے ہیں. باوثوق ذرائع کے مطابق کل سے پی آئی اے کی برطانیہ جانے والی تمام فلائیٹس کے دس ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ ظاہرکی جارہی ہے یہ نشستیں نواز شریف اور ان کے ہمراہ جانے والے افراد کو دی جا سکتی ہیں. کل سے برطانیہ جانے والی پی آئی کی فلائیٹس دس خالی نشستوں کے ساتھ برطانیہ روانہ ہوئیں جس سے قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچا.
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments