ساہیوال 10 سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا

ساہیوال( بیورورپورٹ)10سالہ بچہ پائوں پھسلنے کے باعث نہر میں گر کر ڈوب گیا ‘تلاش کیلئے ریسکیو 1122کا آپریشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ محمدپورہ کے رہائشی جاوید کا 10سالہ بیٹا عاقب بیرون بس اسٹینڈ کے قریب نہر 9۔ ایل کے کنارے کھیل رہا تھاکہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر کر ڈوب گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک بچے کی نعش نہیں مل سکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں