ساہیوال: بس اور ٹرک میں تصادم، 16 زخمی

ساہیوال( بیورورپورٹ)تیز رفتار بس کی ٹرک کے پیچھے سے ٹکر ‘6سالہ نامعلوم بچے سمیت 16مسافر زخمی ‘4کی حالت نازک ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالا روڈ پر 118/9-Lموڑ کے قریب تیز رفتار اے سی بس آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 6سالہ نامعلوم بچے سمیت 16مسافر مردوخواتین زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے 14مسافروں عاقب امین ‘ عمران فتح ‘ سلیم رمضان ‘سوار حسین ‘سجاد ‘ فیصل ‘شفیق ‘وقاص ‘ حماد ممتاز ‘ فرح امین ‘ نائلہ امین اور 6سالہ نامعلوم بچے کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاہے جن میں سے بچے سمیت 4۔افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں