پی ٹی آئی عوامی ترجمانی کا فریضہ انجام دے رہی ہے: رائے حسن نواز

پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ پنجاب کے صدر رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوامی ترجمانی کا فریضہ انجام دے رہی ہے.عمران خان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قوم کا تشخص بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں. چیچہ وطنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات پر پاکستان کی خاموشی ذومعنی ہے تا ہم تحریک انصاف امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دیگر جماعتوں سے مشاورت کرے گی اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی دھمکیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کرے گی.
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی اس وقت اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر کی پاکستان کے خلاف کھل کر بات کرنے پر بھی عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔موجودہ حکومت ہر لحاظ سے عوامی پالیسیوں میں ناکام ہو چکی ہے اور کمزور خارجہ پالیسی کی بدولت غیر ملکی بھی کھل کر پاکستانیوں کی قربانیوں کو فراموش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جو قربانیاں دہشت گردی کے خلاف دیں ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں موجودہ حکمرانوں کا احتساب ووٹر آنے والے الیکشن میں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں