پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(ایس این این) پاکستان نے 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کے جدید ماڈل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز نے بابر کروز میزائل کے جدید ماڈل کا کامیاب تجربہ کیا. یہ میزائل اسٹیلتھ فیچر کا حامل ہے اور700 کلومیٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے .بابر ویپن سسٹم ون (بی) میں ایڈوانسڈ ایروڈائنامک اور ایوی یونک فنکشنز شامل ہیں جس کی بنا پر یہ میزائل پانی اور خشکی دونوں پر وار ہیڈ‌کے ساتھ نچلی پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بناسکتا ہے۔آرمی چیف، صدر اور وزیر اعظم نے اس کامیاب تجربے پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اس میزائل کی بدولت پاکستانی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں