قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے: منیر ازہر

مسلم لیگ پاکستان کی ترقی کا مشن لے کر سیای میدان میں برسر پیکار ہے، مخالفین کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کو سبو تاژ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی، پوری قوم نواز شریف کے ترقیاتی ایجنڈے کے ساتھ کھٹری ہے، جمہوریت میں فیصلے عوام کے ووٹوں کے ساتھ ہوتے ہیں، عمران خان نے ہر انتخابی معرکہ آرائی میں زلت آمیز شگست کھائی لہذا عمران خان وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
ان حیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی چودھری منیر ازہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قرنانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں