ساہیوال میں ڈکیتی کے 3 واقعات

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی 3مختلف وارداتوں میں 3نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل ‘ موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ۔ پہلی واردات نواحی گائوں 96/9-Lمیں ہوئی یہاں اظہر علی کا بھتیجا محمدادریس صبح فجر کی نماز کے وقت گھر سے دودھ لینے موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل نمبری 1896/SLPاور موبائل فون کل مالیتی 22ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات 186/9-Lمیں ہوئی یہاں محمداصغر شام کے وقت ہڑپہ اسٹیشن سے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی اورموبائل فون کل مالیتی 63ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔ تیسر ی واردات کربلا روڈ پر ہوئی یہاں 3نامعلوم ملزمان رات کے وقت لیاقت علی کی دکان کریانہ میں گھس آئے اور 18ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں