کار سرکار میں مداخلت پر 11 افراد کے خلاف مقدمات

ساہیوال(بیورورپورٹ)دوران تفتیش کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے والے 11ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شیر میں سب انسپکٹر علی شیر دوفریقین سے تفتیش کر رہے تھے کہ دونوں پارٹیاں آپس میں جھگڑ پڑیں اس دوران سب انسپکٹر علی شیر نے بار بار دونوں فریقین کو سمجھایا لیکن عبدالخالق وغیرہ 11ملزمان نے کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے سب انسپکٹر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں