ساہیوال، لاؤڈاسپیکر پر پابندی کی خلاف ورزی، 2 افراد پر مقدمہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)لاؤڈ اسپیکر پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ‘2ملزمان گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے لاؤڈ اسپیکر پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 120/9-Lمیں لائوڈ اسپیکر پر فحش گانے چلانے والے امانت علی اور مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر چندہ اکٹھا کرنے والے محمدحسن کو پولیس نے گرفتارکرلیا جبکہ علی ٹائون میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر حافظ رمضان نے تقریر کرکے خلاف ورزی کی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں