’’رائٹر آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ اقبال سحر کے نام

ساہیوال (بیورورپورٹ) ’’رائٹر آف دی ایئر ایوارڈ‘‘نامورلکھاری حافظ اقبال سحر کے نام‘ پروگرام میں لکھاریوں اور نامور صحافیوں کی شرکت۔گزشتہ روز ملتان ٹی ہائوس ملتان میں منعقدہ بچوں کا گلستان کی چوتھی سالگرہ تقریب و قومی ادبِ اطفال سیمینار میں نامور مضمون نگار‘ صحافی اور مصنف حافظ محمد اقبال سحرؔ کو ’’رائٹر آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔انہوں نے یہ ایوارڈ معروف کالم نگار‘ چیئرمین ارتقا آرگنائزیشن خواجہ مظہرنواز صدیقی اور معروف ادیبہ و صحافی محترمہ حمیرا اطہرباجی(کراچی) کے ہاتھوں وصول کیا۔ اس موقع پر نامور لکھاری و صحافی سلیم ناز‘ ڈاکٹر حفیظ احمد‘ سجاد جہانیاں‘ حاجی عبداللطیف کھوکھر‘ عبدالرشید فاروقی‘ صالحہ عزیز‘راحت عائشہ‘ سعید سعیدی‘ سمیرا انور‘ شاکر حسین شاکر‘ انسپکٹر احمد عدنان طارق‘ امجد جاوید(ناول نگار)‘ حافظ حمزہ شہزاد‘ تصور عباس سہو‘ وقاص اسلم‘ منیبہ اور ام عمارہ بھی موجود تھیں۔ تقریب کے بعد اقبال سحرؔ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ’’رائٹر آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ قارئین نے میری کہانیوں کو خواب سراہا اور مجھے بھرپورمحبت اور داد دی جس پر میں تمام قارئین کا تہہ دل سے مشکورہوں۔ انہوںنے کہاکہ قلم کے تقدس کا تقاضا ہے کہ سچ کی آواز بلند کی جاتی رہے۔ انھوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے والدین‘ اساتذہ اور قارئین کی دعائوں کا نتیجہ ہے جس کی بدولت مجھے یہ ایوارڈ ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں