ساہیوال،گورنر کی گاڑی کی مخالف سمت سے آنے والی کار کو ٹکر

ساہیوال (ایس این این )ساہیوال کے نواحی علاقے یوسف والا کے قریب جی ٹی روڈ پرگورنر پنجاب رفیق احمد رجوآنہ کی بیٹی کی گاڑی نے ساہیوال سے اوکاڑہ جانے والی گاڑی کو ٹکر مار دی.گاڑی میں سوار نرس سمیت 6افراد شدید زخمی، ایک کی حالت نازک، زخمیوں‌میں 4 بچے بھی شامل ہیں. ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی بیٹی انعم اور فلپائنی شہری فاطمہ بھی حادثے میں معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔گورنر پنجاب کی بیٹی لاھور سے ملتان جا رھی تھی جبکہ دوسری کلٹس کار لاہور جا رھی تھی۔ گورنر پنجاب کی بی ایم ڈبلیو کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور دوسرے ٹریک پر جانے والی کلٹس کار سے ٹکرا گئی جس میں سوار تین بچوں سمیت 2 خواتین اور ایک شخص زخمی ہوا جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیا جو ابھی تک اسپتال میں زیر علاج ھیں۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی گورنر پنجاب کا بیٹاآصف چلا رہا تھا تاہم پولیس نے کاغذات میں ڈرائیور کا نام لکھا ہے جو مبینہ طور پر گاڑی لاک کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا.پولیس نے تا حال کسی قسم کی کارروائی نہیں کی اور گورنر پنجاب کی بیٹی اور ساتھیوں‌کو بغیر کسی کارروائی کے جانے کی اجازت دے دی. حادثے میں زخمی ہونے والی ثمینہ معذور ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ صائمہ نامی خاتون کا بازو ٹوٹ گیا ہے. زخمی ہونے والوں کے مطابق گاڑی گورنر پنجاب کا بیٹا چلا رہا تھا. پولیس نے گاڑی موقع سے غائب کر دی اور ایک فرضی شخص کا نام درج کر کے گورنر کے خاندان کو بحفاظت موقع سے نکال دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں