ساہیوال: آتش بازی کا سامان فروخت کرنے پر مقدمہ

ساہیوال( بیورورپورٹ)آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘دوکاندار سے انار ‘شرلیاں پٹاخے برآمد ‘ملزم گرفتار ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعاطف اکرام کی ہدایت پر فتح شیر پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دکاندار محمدارشد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 4ڈبے انار ‘23ڈبیاں پٹاخے اور4ڈبیاں پھل جھڑیاں برآمد کرلیں ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں