پنجاب حکومت اورمذہبی جماعتوں کے مذاکرات کامیاب

لاہور(ایس این این) حکومت پنجاب اور مذہبی جماعت کے درمیان ہونے والے مذکرات کامیاب ہو گئے ہیں. حکومت پنجاب کی طرف سے وفاقی حکومت کے فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد کا وعدہ کیا گیا ہے اور ظفرالحق رپورٹ شائع کرنے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی۔لاہور میں ہونے والے مذاکرات میں مساجد میں 4 لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کا مطالبہ بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ظفرالحق رپورٹ بھی طے شدہ معاہدے کے مطابق شائع کی جائے گی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ نے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ مذہبی جماعتوں کے پنجاب بھر میں ہونے والےدھرنوں سےمختلف شہروں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔مذہبی جماعت کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے مطابق فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد اور مطالبات کی من و عن منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ مذہبی جماعت کے پنجاب بھر میں جاری دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے موٹر وے،جی ٹی روڈ پر کارکنان ڈنڈے لے کر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں