ساہیوال: تحریک لبیک کا دھرنا، جی ٹی روڈ بند

ساہیوال(ایس این این) تحریک لبیک ساہیوال کے کارکنوں نے 11 روز سے داتا دربار پر جاری دھرنے کے مظاہرین سے اظہار یک جہتی کے لیے جی ٹی روڈ بند کر کے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے لاہور سے ملتان جانے والی ٹریفک بند کر دی اور تمام نمازیں جی ٹی روڈ پر سرکٹ ہاؤس کے سامنے ادا کیں۔ یہ احتجاج علامہ خادم رضوی کی جانب سے ’’فیض آباد معاہدے ‘‘ پرمکمل عملدرآمد کے لئے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد شروع کیا گیا۔

دیگر شہروں میں بھی روڈز کی بندش کی خبریں منظر عما پر آ رہی ہیں ،ساہیوال کے ملتان اور لاہور جانے والی داخلی اور خارجی راستے بند کر دئیے گئے ،جس سے ٹریفک جام ہو گئی ،سڑکیں بلاک ہونے سے ہزاروں شہری پھنس گئے،دھرنا مظاہرین کے مطابق حتمی اورمطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ساہیوال میں مسافر بسوں، ایمبولینسز اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.چیچہ وطنی، ہڑپہ، پاک پتن اور دیگر شہروں میں گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہے. کمالیہ سےلاہور جانے والی ایک بیمار خاتون دھرنے کے شرکا کو بد دعائیں دیتی رہی جب کہ ایک بے سہارا گونگی خاتون جو اپنے بیٹے سے ملنے لاہور جا رہی تھی فون نہ ہونے کی بنا پر سڑک پر بیٹھی روتی رہی. دھرنا مظاہرین نے ایک گاڑی کو کافی دیر روکے رکھا جس میں حاملہ خاتون سوار تھی. بعد ازاں مقامی یونیورسٹی کے طلبا کی مداخلت سے اسے جانے دیا گیا. پولیس کے جوان مقامی ہوٹلوں، پٹرول پمپس اور گاڑیوں میں احکامات کے منتظر رہے.

مزید اس ویڈیو میں دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں