ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی 4 مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ‘نقدی ‘لیپ ٹاپ وغیرہ چھین کر فرار ‘ مقدمات درج ۔ ڈکیتی کی واردات کوٹ خادم علی شاہ میں ہوئی یہاں نامعلوم افراد نے ذاکر علی کے گھر پر بیل دی اور ملازمہ کے دروازہ کھولنے پر 3نامعلوم ملزمان زبردستی گھرمیں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا اور گھر سے طلائی زیورات اورموبائل فون کل مالیتی 3لاکھ35ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات فتح شیر کالونی میں ہوئی یہاں 4نامعلوم ملزمان محمداظہر رمضان کے گھر داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو کمرہ میں بند کرکے گھر سے طلائی زیورات ‘نقدی ‘ لیپ ٹاپ وغیرہ کل مالیتی 3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ایک اور واردات بلال کالونی گلی نمبر 2میں ہوئی یہاں 3نامعلوم بلانمبری موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر سلمان شوکت سے نقدی اور طلائی زیورات تقریباً 1لاکھ 50ہزار روپے لوٹ لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔چوتھی واردات طارق بن زیاد کالونی میں ہوئی جہاں ڈی پی ایس چیچہ وطنی کے پرنسپل مدثر رضوان کی غیر موجودگی میں 6 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چرا لی گئی. مدثر رضوان اپنے بہنوئی کی وفات پر اہل خانہ کے ساتھ فرید ٹاؤن گئے ہوئے تھے. جب وہ واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان و نقدی غائب تھے. پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
