ساہیوال: ممنوعہ ادویات کی فروخت پر میڈیکل سٹور سیل

ساہیوال(بیورورپورٹ) خاتون ڈرگ کنٹرولر کا میڈیکل سٹور پر کامیاب چھاپہ ‘غیر معیاری ‘غیر رجسٹرڈ ممنوعہ ادویات فروخت کرنے پر سٹور سیل ‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق مور والا چوک میں ایک میڈیکل سٹور پر غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت جاری تھی کہ ڈرگ کنٹرولر ساہیوال میڈم صدف کو اطلاع مل گئی جس پر خاتون آفیسر نے سٹور پر چھاپہ مار کر چیکنگ کی تو سٹور پر غیر ممنوعہ ادویات ’’بلیک کوبرا ‘ ہارس پاور کریم اور ویگا ‘‘وغیرہ پائی گئیں ۔ خاتون آفیسر نے مذکورہ ادویات قبضہ میں لیکر میڈیکل سٹور کو سیل کردیا ۔ پولیس تھانہ سٹی نے ڈرگ کنٹرولر کی رپورٹ پر شہزاد وغیرہ 2ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 23/27ڈرگ ایکٹ 1976ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں