ساہیوال (بیورورپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی محمدارشد ملک نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت بنے گی اور مخالفین کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت ہے اوراسے فصلی بیٹروں کے جانے سے کوئی فرق نہیںپڑتا ۔گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالو ںمیں عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے جبکہ مخالفین کے پاس گالی گلوچ‘انتشار اور قوم کا وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہو ںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت اور اس کے قائدین ہی واحد لیڈر ہیں جو ملکی ترقی ‘قوم کو خوشحالی اور دنیا میں پاکستان کی عزت برقرار رکھ سکتے ہیں ۔ ملکی تاریخ میں پانچ سال کے دوران مسلم لیگ ن کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی مثال نہیں ملتی اور پنجاب کے ہر ضلع اور شہرکو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے انہیں ریلیف دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومت کے دورمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ دن اور رات 18/20 گھنٹے ہوتی تھی اب بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے قریب ہے جو لیگی قائدین کی ملک و قوم سے محبت اور ریکارڈ بجلی پیداواری منصوبوں کی بدولت ہے ۔
