ساہیوال(بیورورپورٹ)پی ایم اے ساہیوال کے زیر اہتمام ساہیوال کے ڈاکٹرز اور مخیر حضرات میں لائف اچیومنٹ ایوارڈز کی تقسیم ‘ مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ایوارڈ تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سرفراز چوہدری نے ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹروںاور مخیر شخصیات کی خدمات کو سراہا اور انہیں دوسروں کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔تقریب میں جن سینئر ڈاکٹروں کو ایوارڈ دیئے گئے ان میں ڈاکٹر عبدالرشیدچوہدری ‘ڈاکٹر افتخار امجد علی‘ڈاکٹر سرفراز‘ڈاکٹر ظفر علی چوہدری ‘ڈاکٹر وسیم صفدر‘ڈاکٹر سہیل قریشی ‘ڈاکٹر روبینہ زیب‘ڈاکٹر وسیم اظہار‘ڈاکٹر کریم شاہ شیرازی‘ ڈاکٹر میاں مظہر احمد‘ڈاکٹر زعیم مرغوب‘ڈاکٹر فوزیہ مظہر‘ڈاکٹر نعیم اختر‘ڈاکٹر منظور احمد شیخ‘ڈاکٹر عارف محمود‘ڈاکٹر ابو سفیان‘ڈاکٹر ریحان سرفراز‘ڈاکٹر محمد افضال‘ڈاکٹر طاہرہ افضال شامل ہیں جبکہ شیخ محمدیونس ‘چوہدری سردار علی‘چوہدری صفدر رشید ‘وسیم صفدر فرشتہ ‘ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم ‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا اور ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ارشد قریشی کو خصوصی ایوارڈز بھی دیئے گئے۔
