ساہیوال:‌59 جی ڈی سکول،335 طلبا کے لیے صرف2 معلم

ساہیوال(بیورورپورٹ)گورنمنٹ سکول میں پرائمری ٹیچر ز کی کمی سے طلباء اوروالدین پریشان ‘پرائمری حصہ میں صرف 2ٹیچرز ہیں 3ٹیچرز کی آسامیاں خالی ہیں ‘طلباء کا تعلیمی نقصان کا خدشہ ‘اہل علاقہ کا خالی آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 59/GDمیں سرکاری ہائی سکول میں پرائمری حصہ میں 335کے قریب طلباء کی تعداد ہے جنہیں پڑھانے کیلئے پرائمری حصہ میں صرف 2ٹیچرز ہیں جبکہ تین ٹیچرز کی آسامیاں خالی ہیں ۔ جنرل کونسلر انتظار حسین چوہان ودیگر اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ پرائمری حصہ میں صرف دو اساتذہ ہونے سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہو رہاہے جس کے باعث طلباء اور ان کے والدین پریشان ہیں ۔ اب نئی کلاسز بھی شروع ہو چکی ہیں لیکن اساتذہ کی کمی سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہو رہاہے اور یہاں کے مکین اپنے بچوں کو مذکورہ سکول میں ہی تعلیم دلوانا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور خالی آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلباء کو ابتدائی تعلیم قریبی سکول میں ہی مل سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں