ساہیوال: زمین کے تنازعے پر 2 گروہوں میں فائرنگ

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک 121/9 ایل میں زمین کی ملکیت کے تنازعے دو گروپوں میں فائرنگ، دوگھنٹے جاری رہنے والی فائرنگ سے سات افراد شدید زخمی ہو گئے تین کی حالت نازک ہے آٹھ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے نسیم حیدر اور نور محمد کے درمیان زمین کا تنا زعہ چلا آرہا تھا آج زمین پر قبضہ کے لیےنسیم حیدر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نور محمد پر حملہ کر دیا۔فریقین نے دو گھنٹے تک ایک دوسرے پر براہ راست گو لیاں چلائیں جس سے نسیم حیدر ، سلیم حیدر ،آصف نذیر اور طاہر نذیر ، نور احمد ،زبیرا وراویس شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں تین کی حالت نازک ہے ۔پولیس تھانہ کمیر نے8 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں