ساہیوال: فوڈ اتھارٹی کے افسران کی صحافیوں‌کو دھمکیاں

ساہیوال(بیورورپورٹ)فوڈ اتھارٹی سے چھاپہ کے دوران کار سرکار میں مزاحمت پر 10/12ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ‘فوڈ اتھارٹی والوں پر مبینہ رشوت مانگنے کا الزام ‘ صحافیوں کی طرف سے فوٹیج بنانے پر فوڈ اتھارٹی افسر ان صحافیوں کو دھمکاتے رہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رات پاکپتن چوک کے قریب اے کے فاسٹ فوڈ پر فوڈ اتھارٹی افسران نے چھاپہ مارا ۔ اس دوران مبینہ طور پر ایک افسر نے دکاندار سے پیسے مانگے تو دکاندار گرم سرد ہوئے اور معاملہ طو ل پکڑگیا ۔ اس موقع پر صحافی بھی پہنچے اور فوٹیج بنانے لگے تو فوڈ افسران نے فوٹیج بنانے سے روکا مداخلت پر فوڈ افسران صحافیوں کو دھمکیاں دیتے رہے ۔ دکاندار نے الزام عائد کیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ کے وقت پیسے مانگے انکار پر دھمکیاں دینے لگے ۔بعدازاں غلہ منڈی پولیس پہنچ گئی اور دونوں فریقین کو تھانہ لے گئی اور کار سرکار میں مزاحمت ‘ دھمکیاں اور فوڈ سیکشن وغیرہ کے تحت رضوان وغیرہ 10/12ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں