ساہیوال:‌نواز شریف اپریل میں ساہیوال کا دورہ کریں گے

ساہیوال (بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف رواں ماہ ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کے معتبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ میاں نوازشریف رواں ماہ ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کریں گے اس سلسلہ میں لیگی عہدے داران نے کارکنوں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں ۔ جلسہ کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا جو میاں نوازشریف کی طرف سے تاریخ ملنے کے بعد اناؤنس کردی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگی عہدے داران نے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔ یاد رہے میاں نوازشریف گزشتہ عام انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران لیگی راہنما و صنعتکار ملک محمدرمضان کی اپیل پر ساہیوال فٹ بال گرائونڈ میں جلسہ کیلئے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں