پولیس سے جھگڑا، 5 چینی انجینئرز کو ملک بدر کرنے کی سفارش

خانیوال(ایس این این) خانیوال میں موٹر وے ایم 4 کی تعمیر کرنے والی چائینیز کمپنی کے پولیس پر حملے ، پولیس کیمپ کی بجلی کی بندش اور مارپیٹ کے معاملے پر چینی کمپنی کے 5 انجینئرز کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے ڈی پی او خانیوال رضوان عمر گوندل نے حکومت سے پانچ چینی باشندوں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دینے اور ملک بدر کرنے کی سفارش کی ہے۔پ فیصل آباد سے ملتان ایم فور موٹروے پر کام کرنے والی ایک تعمیراتی کمپنی سنکیانگ بیژن روڈ اینڈ بریج کپمنی کے نور پور کے مقام پر واقع کیمپ میں بدھ کے روز پولیس کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد حکام کی جانب سے پولیس کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی تھی۔ویڈیو میں پاکستانی فلیگ والی گاڑی پر چڑھے ہوئے چینی باشندے کو حملہ کرتے اور مار پٹ کرتے دیکھا گیا تھا.خانیوال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل کے مطابق پولیس کے گاڑی پر چڑھنے والا شخص چینی کمپنی کا کنٹری پراجیکٹ منیجر یُو لبنگ تھا۔ پراجیکٹ مینجر سمیت پانچ چینی باشندوں کو واقعہ کا ذمہ دار پایا گیا اور اعلیٰ حکام کو ان کی ملک بدری کی سفارش کی گئی ہے۔چائینیز باشندوں نے پولیس سے جو ان کے تحفظ پر مامور تھی ناراض ہو کر ان کے کوارٹر کی بجلی بند کر دی تھی جس کے بعد پولیس کے جوانوں نے صبح داخلی گیٹ بند کر دیا جس بنا پر یہ واقعہ پیش آیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں