ساہیوال(ایس این این) فیصل کالونی میں رشتہ داروں کے ہاں مقیم 29 سالہ نوجوان نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کر لی. ٹوبہ ٹیک سنگھ کا 29 سالہ نوجوان محمد عامر فیصل کالونی ساہیوال میں اپنے رشتہ داروں کے ہاںآیا ہوا تھا گزشتہ روز معمولی بات پر اس کا اہل خانہ سے جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی دوا پی لی. اسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا تا ہم وہ جان کی بازی ہار گیا.
