ساہیوال(بیورورپورٹ )پنجاب میں گھریلو دستکاری کے فروغ اور ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعلی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس میں کشیدہ کاری ‘آرٹ ورک‘تارکشی ‘اڈا ورک‘فیبرک پینٹنگ ‘جیولر ی پینٹنگ‘گلاس پینٹنگ ‘ہڑپہ آرٹ‘وڈ ورک اور مٹی کے برتن بنانے کیلئے مقابلے منعقدہونگے ۔ڈویژنل سطح پر ہونے والے ان مقابلوں کا اہتمام ساہیوال آرٹس کونسل نے کیا ہے جس میںح صہ لینے کے خواہشمند افراد کونسل میں اپنی رجسٹریشن فوری کروائیں۔یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ریاض ہمدانی نے ایک پریس ریلیز میںبتائی ۔انہو ں نے کہا کہ ڈویژنل لیول پر ہر شعبے میں پوزیشن لینے والے ہنر مندوں کو نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے اور وہ صوبائی سطح کے مقابلوں میں ساہیوال ڈویژن کی نمائندگی بھی کریں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقابلوں میں طلبا وطالبات اور نوجوان نسل کی زیادہ نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے عمر کی حد 18سے40سال اور ساہیوال ڈویژن کا رہائشی ہونا ضروری ہے ۔مزید معلومات کیلئے ساہیوال آرٹس کونسل کے فون نمبر 040-9200203یا 0300-6967451پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
