ساہیوال(بیورورپورٹ )پاکستان بار کونسل کی ہدایت پر بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے وکلاء نے جنرل سیکرٹری چوہدری سعود ایاز کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی کچہری میں ریلی نکالی ۔ ریلی میں سینئر وکلاء چوہدری انوارالحق ‘میاں انوار الحق ‘چوہدری شہید پوسوال ‘رانا مظہر الیاس‘امجد فاروق آرائیں ‘ظہور احمد ودیگر ان نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بار چوہدری سعود ایاز ‘میاں انوارالحق ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کہاکہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے ۔ ہر پاکستانی قربانی کیلئے تیار ہے ۔ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا چاہئے ۔ مقررین نے کہاکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم پوری قوت سے سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر کیلئے جدوجہد کریں ۔ چوہدری انوارالحق نے کشمیریوں کی آزادی کیلئے دعاکرائی ۔
