ساہیوال(ایس این این) 2018 کے عام انتخابات میں اساتذہ سے بیلٹ باکس اور سکرینیزاٹھوانے سے گریز کیا جائے۔الیکشن کمیشن انتخابات کے دوران متعین اساتذہ کے تحفظ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے موثر اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار نوائے اساتذہ کے چئیرمین پروفیسر محسن رضا نے ایک بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا دور دراز دیہاتی علاقوں میں خواتین اساتذہ کے قیام کا مسئلہ اہمیت کا حامل ہے الیکشن کمیشن اس معاملے کو ترجیحی انداز میں پیش نظر رکھتے ہوئے انتخابی ڈیوٹی لگائے۔پروفیسر محسن رضا نے کہا کہ ایک پولنگ بوتھ پر تمام کوائف کے اندراج کے ساتھ تقریبا 300 ووٹ کاسٹ ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نوائے اساتذہ پنجاب کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ان مسائل اور حل کی تجاویز کے ساتھ خط لکھا جائے گا ۔
