ساہیوال:‌ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام تعلیمی افسران کی ٹریننگ

ساہیوال(بیورورپورٹ )محکمہ تعلیم ایلیمنٹری ونگ برائے خواتین کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز (میل) کو بطور ماسٹر ٹرنیر کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن (ریسکیو1122 )ساہیوال پرBasic Life Support & Fire Safety کی ٹریننگ دی گئی تاکہAEO’s اپنے اپنے مراکز کے اساتذہ کو تربیت دے سکیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اس ٹریننگ کا مقصد سکولوں میں ہونے والی ایمرجنسیز یا ہنگامی حالات کی صورت میں بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کر نے اور جانی ومالی نقصان کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں سیفٹی آگاہی مہم کاآغاز کرکے محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں