گورنمنٹ مڈل سکول 112 نائن ایل کا اعزاز

ساہیوال ( بیورورپورٹ)گورنمنٹ مڈل سکول 112/9-Lساہیوال کا پنجم اور ہشتم جماعتوں کا پیک رزلٹ 100فیصد رہا جو سکول کے اساتذہ ‘ طلباء اور ان کے والدین کیلئے باعث اعزاز ہے ۔ سکول ہیڈ ماسٹر مظہر حسین گجر نے بتایا ہے کہ سکول کا 100فیصدرزلٹ اساتذہ کرام کی طلباء پر بھرپور توجہ کا نتیجہ ہے ۔ اساتذہ کرام نے کلاس رومز کی کمی اور دیگر مسائل کے باوجود طلباء پر تعلیمی توجہ مرکوز رکھی جس کا اﷲ تعالیٰ نے ثمر دیا ہے کہ ریکارڈ رزلٹ رہا ۔ انہوںنے اعلیٰ حکام کو توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کا زیر زمین پانی بہتر نہیں ہے اس لئے سکول کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فوری منظوری دیکر سکول میں نصب کروایاجائے تاکہ طلباء اور اساتذہ صاف شفا ف پانی سے مستفید ہو سکیں۔پنجاب ٹیچرز کمیونٹی کے عہدے داروں نے سکول سٹاف کو مباک پیش کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں