میڈیکل سٹور کی آڑ میں پریکٹس کرنے والے اتائی گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ ) دھوکہ دہی سے میڈیکل سٹورز کی آڑ میں پریکٹس کرنے والے5ملزمان کے خلاف مقدمات درج ‘ 4ملزمان گرفتار۔ تفصیلا ت کے مطابق ساہیوال اورگردونواح میں مختلف مقامات پر جعلی ڈاکٹرز میڈیکل سٹورز کی آڑ میں پریکٹس کررہے ہیں جس کے بارے میں شہریوں نے متعلقہ افسران کومتعددبار توجہ دلائی ہے ۔ گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعد بن سعید نے جہازگراؤنڈ میں نوید ارشاد کے میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا تو ملزم فرارہوگیا۔ مذکورہ آفیسر نے فریدٹائون ‘ 93/6-R اورکوٹ خاد م علی شاہ میں چھاپے مارے اور آصف ‘ اشرف ‘ گلزاراور شاہد کوگرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں