پیپلز پارٹی کے رہنما کی ہندو نوجوان سے زیادتی

حیدر آباد(ویب نیوز) سندھ کے علاقے سجاول میں پولیس نے ہندو نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے شخص کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد زیادتی میں مبینہ طور ملوث پیپلزپارٹی کے رہنما کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کےمطابق سندھ کے شہر سجاول کے نواحی قصبے دڑو میں پیپلز پارٹی کے رہنما نےساتھیوں سمیت ہندو نوجوان کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔ متاثرہ نوجوان کے والد نےوزیرمملکت ایازعلی شیرازی کے ہمراہ ایس ایس پی آفس میں رپورٹ درج کروائی کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب ابراہیم میمن نے اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہندو نوجوان سے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔نوجوان کے والد کی جانب سےنامزد ملزمان ارباب ابراہیم میمن اور صالح میمن کو گرفتار کرلیا گیا اور دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ہندو نوجوان سے بدفعلی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں