شہباز کی جانب سےآرمی چیف کی تعریف نوکری کی عرضی ہے: عمران خان

اسلام آباد(ویب نیوز) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی زبان سےچیف آف آرمی سٹاف کی شان میں قصیدہ تعریف کم نوکری کی درخواست زیادہ محسوس ہوتی ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منہ سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی معمول سے ہٹ کر تعریف نوکری کی درخواست دکھائی دیتی ہے۔ گزشتہ روزایک تقریب میں صحافیوں کی جانب سے باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف کو پیشہ ور فوجی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دو ٹوک بات کرتے ہیں ان کا احترام لازم ہے۔سوشل میڈیا پر عمران خان کا موقف ان کی جانب سے دھرنے کے دوران جنرلز کی تعریفوں کے پل باندھنے کے عمل کے منافی نظر آتا ہے تاہم شہباز شریف کی بات کا جواب دے کر انھوں نے جو طنزیہ لہجہ اپنایا ہے سوشل میڈیا پر اس کے ملے جلے تاثرات نظر آ رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں